the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
دنیاکا ہر مذہب پیار، محبت اور امن کا پیغام دیتا ہے ، جو مذہب نفرت یا تفریق پیدا کرتا ہو وہ یا تومذہب نہیں ہے یا پھر اسے ٹھیک سے سمجھا نہیں گیا ۔ان خیالات کا اظہار آسٹریا کی راجدھانی ویانا میں کنگ عبداللہ بن عبدالعزیز بین ا لا قوامی مرکزبرائے مکالمہ بین المذاہب و الثقافات کے زیر اہتمام منعقد دوروزہ بین المذاہب کانفرنس کے دوران مقررین نے کیا۔ اس کانفرنس میں بر صغیر انڈو پاک سے واحد مسلم مذہبی رہنما جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے شرکت کی جبکہ ان کے علاوہ دنیا بھر سے تقریباً تمام مذاہب (مسلم، ہندو، عیسائی،سکھ ، یہودی ، بودھ، پارسی مذہب) کے علما ء و پیشوائوں نے شرکت کی ۔ کانفرنس میں ہندوستان کے نمائندے کے طور پر خطاب کرتے ہوئے جمعیۃ علما ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ مذہب تفریق، لڑائی یا نفرتیں پیدا کرنے کا نہیں بلکہ محبت، اخوت اور امن و امان کا پیغام دیتا ہے۔جنگ و جدل اور لڑائی کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے بلکہ یہ قابل مذمت عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ معاشرے میں تفریق اور دوریاں پیدا کر کے اپنے مقاصد کو حاصل کرنے



کی کوشش میں مصروف رہتے ہیں اور مذہب کا فائدہ اٹھا کر اپنے مقاصد بھی حاصل کر لیتے ہیں ۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا نام لئے بغیر کہا کہ یہ صورتحال اس وقت اور خراب ہوجاتی ہے جب مذہب کی آڑ میں سیاست کرنے یا اپنے کے مقاصد حصول کے لئے اقتدار پر قابض ہوجاتے ہیں ۔ مذہب کے نام پر سیاست سے شدت پسندوں کو تقویت حاصل ہوتی ہے ۔

مولانا مدنی نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ امریکہ میں رہنے والے مختلف مذاہب کے لوگ کافی جمہوریت پسند اور غیر جانبدار ہیں ، اس لئے وہ خود ٹرمپ کے نظریہ کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ہیں ، لیکن افسوس اور تشویش کی بات یہ ہے کہ ٹرمپ کے اس تصور کے بعد ا س طرح کے لوگوں کو تقویت حاصل ہوئی ہے جوکناڈامیں مسجد پر حملہ کا سبب بنی ہے۔ مولانا مدنی نے کہا کہ دنیا کے موجودہ حالات میں یہ کانفرنس انتہائی اہمیت کی حامل ہے اور یہی وقت ہے کہ مذہبی رہنما مذہب کے امن و امان اور پیار و محبت کے پیغام کو لے کر آگے بڑھیں تاکہ حالات پرقابو پایا جا سکے۔ مولانا مدنی نے اس کانفرنس کے انعقاد کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اتنے بڑے پیمانے پر یہ کام ایسی تنظیم ہی کر سکتی تھی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.